Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / مئپن نے گھر سے سٹہ بازی کی ‘سپریم کورٹ میں بیان

مئپن نے گھر سے سٹہ بازی کی ‘سپریم کورٹ میں بیان

نئی دہلی۔11ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام) انڈیا سمنٹ لمٹیڈ ( آئی سی ایل) نے آج سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ گروناتھ مئپن نے گھر میں بیٹھ کر آئی پی ایل کے مقابلوں پر سٹہ بازی کی ہے ‘ لیکن جسٹس پی ایس ٹھاکر اور ایف ایم خلیف اللہ نے اس بیان کو تکنیکی مباحث کے طور پر مسترد کردیا ہے ۔ مئپن بی سی سی آئی کے معزول صدر این سرینواسن کے داماد ہیں اور وہ آئی سی ایل کے مالک اور چینائی سوپر کنگس کے عہدیدار بھی ہیں ۔مدگل کمیٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلے تو مئپن چینائی سوپر کنگس کے عہدیدار ہیں ‘ دوسرے وہ آئی پی ایل سٹہ بازی میں ملوث ہیں ۔ تاہم انڈین سمنٹ کے دفتر میں ان کا کوئی کیبن نہیں اور وہ گھر سے سٹہ بازی کررہے تھے ۔ دریں اثناء اگر وہ میدان سے سٹہ بازی کرتے تو انہیں فرنچائز کے قواعد اور اینٹی کرپشن کے تحت سزا دی جاسکتی تھی ۔ ان خیالات کا اظہار آئی سی ایل کے وکیل مہیش جٹ ملانی نے کیا ۔

TOPPOPULARRECENT