Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مئیر رام موہن راؤ کے لیے علیحدہ کیمپ آفس کی فراہمی

مئیر رام موہن راؤ کے لیے علیحدہ کیمپ آفس کی فراہمی

دلکشا گیسٹ ہاوز ، گرین لینڈ گیسٹ ہاوز کا معائنہ اور تفصیلی جائزہ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے نو منتخبہ مئیر مسٹر رام موہن راؤ کے لیے پہلی مرتبہ ایک علحدہ کیمپ آفس کی سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس سلسلہ میں مئیر جی ایچ ایم سی مسٹر بی رام موہن راؤ ، ڈپٹی مئیر مسٹر بابا فصیح الدین ، سنٹرل زون کمشنر جی ایچ ایم سی مسٹر گورو ایل کے ساتھ دلکشا گیسٹ ہاوز اور گرین لینڈ گیسٹ ہاوز کا معائنہ کر کے تفصیلی جائزہ لیا اور ان دونوں گیسٹ ہاوزوں کے مقابلہ میں مئیر مسٹر رام موہن راؤ نے دلکشا گیسٹ ہاوز کو ہی اپنی اولین ترجیح دی ہے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ دونوں میں سے کسی ایک گیسٹ ہاوز کو قطعیت دیتے ہوئے اس گیسٹ ہاوز میں تمام تر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مئیر جی ایچ ایم سی کے لیے کیمپ آفس کی سہولت فراہم کرنا ، بلدیہ حیدرآباد کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مئیر جی ایچ ایم سی سے ملاقات کرنے کے لیے آنے والوں کے لیے فی الوقت جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس میں کوئی خاطر خواہ سہولتیں فراہم نہیں کی جاسکتی ہیں کیوں کہ یہ مقام بالکلیہ طور پر تنگ و مناسب بھی نہیں ہے ۔ لہذا ان حالات کا بغور جائزہ لینے کے بعد عہدیداران متعلقہ کے از خود ایک علحدہ طور پر خصوصی کیمپ آفس فراہم کرنے کے مقصد سے مذکورہ دو گیسٹ ہاوزس کا تفصیلی جائزہ لیا اور سمجھا جاتا ہے کہ گرین لینڈ گیسٹ ہاوز کے قریب حیدرآباد میٹرو کے جاری کاموں سے کیمپ آفس کے لیے مناسب نہیں سمجھا گیا ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ کوئی بھی گیسٹ ہاوز مکمل حاصل کریں یا ان میں پائے جانے والے چند رومس حاصل کئے جائیں ۔ اس مسئلہ پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے اور کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ تاہم آئندہ دو تین یوم میں مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر بی رام موہن کے لیے علحدہ کیمپ آفس فراہم کرنے کے مثبت اقدامات کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT