Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / مئیر ماجد حسین نے استعفی پیش کردیا

مئیر ماجد حسین نے استعفی پیش کردیا

حیدرآباد۔/7 مارچ(سیاست نیوز) میئر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر محمد ماجد حسین نے آج اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا مکتوب استعفیٰ کمشنر مسٹر سومیش کمار کو حوالہ کیا اور کہا کہ وہ اپنی پارٹی قیادت کی ہدایت پر عہدہ سے مستعفی ہورہے ہیں۔ یاد رہے کہ بلدیہ حیدرآباد میں کانگریس اور مجلس کے درمیان مفاہمت کی رو سے می

حیدرآباد۔/7 مارچ(سیاست نیوز) میئر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر محمد ماجد حسین نے آج اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا مکتوب استعفیٰ کمشنر مسٹر سومیش کمار کو حوالہ کیا اور کہا کہ وہ اپنی پارٹی قیادت کی ہدایت پر عہدہ سے مستعفی ہورہے ہیں۔ یاد رہے کہ بلدیہ حیدرآباد میں کانگریس اور مجلس کے درمیان مفاہمت کی رو سے میئر کا باوقار عہدہ ابتدائی دو برس کانگریس اپنے پاس رکھے گی اور مابقی دو برس مجلس کے پاس یہ عہدہ رہے گا اور آخری ایک سال یہ عہدہ پھر سے کانگریس رکھے گی۔ اس معاہدہ کی رو سے میئر کا عہدہ جس پارٹی کے پاس ہوگا اس کی حلیف پارٹی کے پاس ڈپٹی میئر کا عہدہ ہوگا۔ جنوری کے اوائل ہفتہ میں مسٹر ماجد حسین کی دو سالہ معیاد اختتام پذیر ہوگئی تھی تاہم وہ اس عہدہ سے مستعفی نہیں ہوئے جبکہ کانگریس کے کارپوریٹرس کی جانب سے میئر کا عہدہ کانگریس کو لوٹادینے کی مانگ کی جارہی تھی تاہم تقسیم ریاست کی کارروائی میں دونوں پارٹیوں کی قیادت مصروف رہنے کے باعث ایسا نہیں کیا جاسکا تھا۔

سمجھا جاتا ہے کہ کانگریس اور مجلس کے درمیان آئندہ عام انتخابات میں خفیہ مفاہمت جاری رہے گی جس کے حصہ کے طور پر یہ عہدہ کانگریس کو واپس لوٹایا جارہا ہے اور میئر کو مجلس حیدرآباد یا سکندرآباد کے کسی ایک اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنایا جائے گا۔ استعفٰی کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ماجد حسین نے کہا کہ وہ قیادت کی ہدایت پر عہدہ سے مستعفی ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور مجلس کے درمیان 2009 ء کے بلدی انتخابات کے بعد معاہدہ کی رو سے وہ اپنے عہدہ سے مستعفی ہورہے ہیں۔ مستعفی ہونے میں تاخیر کی وجوہات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے اس معاہدہ کا حال ہی میں جائزہ لیا اور انہیں مستعفی ہوجانے کی ہدایت دی۔ سمجھا جاتا ہے کہ میئر کے استعفیٰ کی جنرل باڈی اجلاس میں منظوری کے لئے ایک خصوصی اجلاس 22 فروری کو طلب کیا جائے گا۔ بعدازاں اس عہدہ پر انتخاب کے لئے شیڈول جاری کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT