Monday , November 20 2017
Home / دنیا / مئی میں نریندر مودی کا دورۂ سری لنکا

مئی میں نریندر مودی کا دورۂ سری لنکا

کولمبو۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کے ’’یوم ویساک‘‘ کی تقریبات میں شرکت کریں گے جو بدھسٹوں کا ایک اہم تہوار تصور کیا جاتا ہے۔ سری لنکا کے وزیر انصاف وجیا داسا راجہ پکسے نے کہا کہ وزیراعظم ہند نریندر مودی کے دوسرے ہفتہ میں سری لنکا کے دورہ پر دوسری بار آئیں گے۔ یوم ویساک تقریبات کا اہتمام 12 تا 14 مئی کیا جائے گا۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے راجہ پکسے نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی مجوزہ دورہ کی توثیق کی ہے۔

فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ، 4 ہلاک
تھیسالونوکی (یونان)۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یونان میں فوجی عہدیداروں کے بیان کے مطابق سرحدی نگرانی کے لئے گشت کرنے والے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں 4 فوجی افسران ہلاک اور ایک زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ حادثہ تھینز سے 450 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع مستقر ایلاسونا میں رونما ہوا۔ ’’ہوئے UH-1H‘ ہیلی کاپٹر معمول کی گشتی پرواز پر تھا جس نے وسطی شہر لارسیہ سے اُڑان بھری تھی۔ حادثہ کے امکانی علاقوں کی چھان بین کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT