Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / ماؤسٹوں نے بی جے پی ایم ایل کے پٹرول پمپ کو نذرآتش کردیا

ماؤسٹوں نے بی جے پی ایم ایل کے پٹرول پمپ کو نذرآتش کردیا

مظفرپور ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مسلح ماؤسٹوں نے بی جے پی ایم ایل اے کی ملکیت ایک پٹرول پمپ کو نذرآتش کردیا۔ علاوہ ازیں ان کی رہائش گاہ پر بم پھینکے اور فائرنگ بھی کی۔ یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ تقریباً 15 تا 20 مسلم ماؤسٹوں نے بی جے پی ایم ایل اے رام سورت رائے کی ملکیت پٹرول پمپ ہلہ بول دیا۔ دوسری طرف ایس ایس پی سوربھ کمار

مظفرپور ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مسلح ماؤسٹوں نے بی جے پی ایم ایل اے کی ملکیت ایک پٹرول پمپ کو نذرآتش کردیا۔ علاوہ ازیں ان کی رہائش گاہ پر بم پھینکے اور فائرنگ بھی کی۔ یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ تقریباً 15 تا 20 مسلم ماؤسٹوں نے بی جے پی ایم ایل اے رام سورت رائے کی ملکیت پٹرول پمپ ہلہ بول دیا۔ دوسری طرف ایس ایس پی سوربھ کمار نے کہا کہ حملہ آوروں نے پٹرول پمپ کے اسٹاف کویرغمال بنا لیا اور وہاں موجود ایک آئیل ٹینکر اور پٹرول پمپ کے کچھ حصوں کو نذرآتش کردیا۔ انہوں نے بعدازاں پٹرول پمپ اسٹاف کی انتہائی بے رحمی سے پٹائی کی۔ پٹرول پمپ پر اپنی تخریبی کارروائی انجام دینے کے بعد ماؤسٹ رائے کی رہائش گاہ پر پہنچے اور وہاں پر فائرنگ کے ساتھ کچھ بم بھی ان کی رہائش گاہ کی جانب پھینکے۔ حملہ کے وقت رائے نہ تو پٹرول پمپ پر موجود تھے اور نہ اپنی رہائش گاہ پر۔ البتہ رہائش گاہ میں موجود ان کی اہلیہ اور بچوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ماؤسٹوں کو پکڑنے کیلئے حالانکہ مقامی افراد نے بھی جرأتمندی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جب تک ایس ایس پی موقع واردات پر پہنچتے اس وقت تک ماؤسٹ فرار ہوچکے تھے۔ آہیاپور اور بوچا پولیس اسٹیشن میں ماؤسٹوں کے خلاف معاملات درج کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT