Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / ماؤسٹوں نے 6 ٹی آر ایس قائدین کا اغوا کرلیا

ماؤسٹوں نے 6 ٹی آر ایس قائدین کا اغوا کرلیا

حیدرآباد۔ 19 نومبر (این ایس ایس) ورنگل لوک سبھا ضمنی انتخاب سے عین قبل ممنوعہ ماؤسٹوں نے ٹی آر ایس کے 6 قائدین کو ضلع کھمم کے کتہ گوڑم علاقہ سے کل رات اغوا کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بندوقوں سے لیس ماؤسٹ بھدرا چلم ٹی آر ایس انچارج راما کرشنا اور پانچ دیگر کو اپنے ساتھ لے گئے۔ انہوں نے ماؤسٹ ریاستی نمائندہ کے نام سے ایک مکتوب چھوڑا جس میں حکومت سے فرضی انکاؤنٹرس روکنے اور جنگلاتی علاقہ میں تلاشی مہم کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مغویہ ٹی آر ایس قائدین کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں جبکہ چیف منسٹر ورنگل میں ہی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT