Thursday , December 13 2018

ماؤسٹوں کا بی ایس ایف کیمپ پر حملہ

ملکانگیری( اڈیشہ )۔/15اپریل، (سیاست ڈاٹ کام ) ماؤسٹوں نے ایک بی ایس ایف کیمپ پر حملہ کے بعد بھیجانگی واڑہ میں ایک زبردست دھماکہ بھی کیا۔ ماؤسٹوں کے ایک مسلح گروپ نے کیمپ کا محاصرہ کرلیا اور مختلف سمتوں سے کیمپ پر فائرنگ کی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اکھیلیشور سنگھ نے یہ بات بتائی۔ لیکن حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بی ایس ایف جوانوں نے بھی فوری طور پر جوابی حملہ کیا جس کا سلسلہ 40 منٹوں تک جاری رہا۔ اس گھمسان کی لڑائی میں بھی بی ایس ایف جوان انتہائی محتاط تھے کیونکہ وہ رہائشی علاقہ تھا اور بی ایس ایف جوان نہیں چاہتے تھے کہ کوئی بے قصور شہری گولیوں کی زد میں آئے۔ ماؤسٹوں نے بالآخر وہاں سے فرار ہوتے ہوئے ایک کم شدت والا دھماکہ بھی کیا۔ مفرور ماؤسٹوں کی تلاش جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT