Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / ماؤسٹ لیڈر سابیاساچی پانڈا گرفتار

ماؤسٹ لیڈر سابیاساچی پانڈا گرفتار

بھوبنیشور ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اعلیٰ سطحی ماؤسٹ لیڈر سابیاساچی پانڈا کو اڈیشہ کے گنجم ڈسٹرکٹ میں بہرام پور کے علاقہ میں گرفتار کرلیا گیا جسے ریاستی پولیس نے اپنی بہت بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔ انٹلیجنس کی اطلاع پر فوری حرکت میں آتے ہوئے پولیس کی ایک ٹیم نے 48 سالہ روپوش پانڈا کو گذشتہ شب بہرام پور میں ایک خفیہ ٹھکانے پر دھاوا

بھوبنیشور ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اعلیٰ سطحی ماؤسٹ لیڈر سابیاساچی پانڈا کو اڈیشہ کے گنجم ڈسٹرکٹ میں بہرام پور کے علاقہ میں گرفتار کرلیا گیا جسے ریاستی پولیس نے اپنی بہت بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔ انٹلیجنس کی اطلاع پر فوری حرکت میں آتے ہوئے پولیس کی ایک ٹیم نے 48 سالہ روپوش پانڈا کو گذشتہ شب بہرام پور میں ایک خفیہ ٹھکانے پر دھاوا کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے ریاستی اسمبلی کو یہ بات بتائی۔ گرفتاری کے فوری بعد وزیراعلیٰ پٹنائک کو دو اعلیٰ عہدیداروں بشمول ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سنجیو ماریک نے تازہ ترین صورتحال سے واقفیت کروائی۔ اس موقع پر مسٹر ماریک نے کہا کہ پانڈا کی گرفتاری ریاستی پولیس کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ پانڈا جو ریاضی میں گریجویٹ ہے، نے 1990ء کے دہے میں سی پی آئی (ماؤسٹ) میں شمولیت اختیار کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT