Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / ماؤنٹ ایوریسٹ میں 4کوہ پیماؤں کی موت

ماؤنٹ ایوریسٹ میں 4کوہ پیماؤں کی موت

کٹھمنڈو ۔24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کے ایک کیمپ میں چار کوہ پیماؤں کی موت ہوگئی جس کے بعد گزشتہ ایک ماہ کے دوران اس میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی ہے ۔سیون سمٹ ٹریکس گروپس کے منگما شیرپا نے کہا کہ نیپالی شیرپاؤں نے آٹھ ہزار میٹر (26,246فٹ) کی بلندی پر واقع کیمپ نمبر چار کے دو خیموں کے اندر ان چاروں کوہ پیماؤں کو کل رات گئے مردہ حالت میں پایا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی موت کس طرح ہوئی ۔ ان کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔اس سیشن میں ایوریسٹ کو سر کرنے کے دوران اب تک 10 کوہ پیماؤں کی موت ہوگئی ہے جن میں ایک کی موت چین کی جانب سے چڑھائی کے دوران ہوئی ہے ۔
چین کو حساس تکنیک برآمد کرنے والی خاتون گرفتار
واشنگٹن، 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں کیلیفورنیا صوبہ کی ایک خاتون کو حساس خلائی مواصلاتی تکنیک حاصل کرنے اور غیرقانونی طریقے سے اسے چین کو برآمد کرنے کی سازش کرنے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے ۔امریکی محکمہ انصاف نے ایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق گرفتار ہونے والی خاتون کی شناخت چینی نژاد 32 سالہ سی چین کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس معاملہ میں سی چین کو منگل کے روز ایک مقامی عدالت میں پیش ہونا تھا۔ اس پر سازش رچنے ، حوالہ، ایک امیگریشن درخواست پر جھوٹے بیان دینے اور فرضی پاسپورٹ کا استعمال کرنے جیسے بھی الزامات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT