Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ماؤیسٹ جمپنا اور شریک حیات نے ہتھیار ڈال دئے

ماؤیسٹ جمپنا اور شریک حیات نے ہتھیار ڈال دئے

حیدرآباد 23 ڈسمبر ( این ایس ایس ) اعلی ماؤیسٹ لیڈر و ماؤیسٹ سنٹرل کمیٹی رکن جے نرسمہا ریڈی عرف جمپنا نے آج اپنی شریک حیات ایچ رجیتا کے ساتھ ہتھیار ڈال دئے ۔ جمپنا محبوب آباد ضلع میں تھرور منڈل سے تعلق رکھتا ہے ۔ اس نے ماؤیسٹ پارٹی میں گذشتہ 35 سال کے دوران مختلف حیثیتوں میں کام کیا ہے ۔ اس کے سر پر 24 لاکھ روپئے کا اور اس کی شریک حیات کے سر پر 20 لاکھ روپئے کا انعام بھی ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ جمپنا کو دمہ کی شکایت لاحق ہوگئی ہے اور خرابی صحت کی وجہ سے بھی اس نے خود کو قانون کے حوالے کردیا ۔ محبوب آباد ایس پی کوٹی ریڈی نے کہا کہ جمپنا کی والدہ یشودما بھدرا چلم میں اپنی دختر کے ساتھ مقیم ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ ایک ٹی آر ایس لیڈر نے جمپنا کو ہتھیار ڈالنے کیلئے تیار کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT