Saturday , December 15 2018

ماؤ سٹ متاثرہ حلقوں کیلئے 48 ہزار سکیورٹی جوان

پٹنہ ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) زائد از 48,000 سکیورٹی پرسونل بہار کے ماؤسٹ متاثرہ علاقوں میں 10 اپریل کو چھ پارلیمانی حلقوں میں پولنگ کے دوران حیران کن حکمت عملی اختیار کریں گے تاکہ ماؤنوازوں کے کسی بھی تخریب کاری منصوبہ کو ناکام بنایا جاسکے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آپریشنس) امیت کمار نے یہاں نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ فی کس 108 لڑ

پٹنہ ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) زائد از 48,000 سکیورٹی پرسونل بہار کے ماؤسٹ متاثرہ علاقوں میں 10 اپریل کو چھ پارلیمانی حلقوں میں پولنگ کے دوران حیران کن حکمت عملی اختیار کریں گے تاکہ ماؤنوازوں کے کسی بھی تخریب کاری منصوبہ کو ناکام بنایا جاسکے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آپریشنس) امیت کمار نے یہاں نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ فی کس 108 لڑاکا جوانوں کے سنٹرل پیراملٹری فورسیس کی 165 کمپنیوں اور زائد از 30,000 پولیس مین ایسی دفعتاً کارروائی کی حکمت عملی اپنائیں گے کہ ساسارام، کراکٹ، اورنگ آباد، گیا، نواڈا، جموئی میں چناؤ میں خلل اندازی کو روکا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں انتخابات کیلئے سی پی ایم ایف کی 130 کمپنیاں وصول ہوئی ہیں جو ریاست کو پہلے سے دستیاب 35 کے علاوہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT