Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / مائنمار میں روہنگیا مسلمانوں پر حملے بزدلانہ ‘ دیوان اجمیر شریف

مائنمار میں روہنگیا مسلمانوں پر حملے بزدلانہ ‘ دیوان اجمیر شریف

جئے پور 18 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) درگاہ اجمیر شریف کے دیوان سید ذین العابدین علی خان نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں مائنمار میں روہنگیا مسلمانوں پر حملو ںکی مذمت کی ہے اور ان حملوں کو بزدلانہ قرار دیا ہے ۔ نریندر مودی اور سشما سوراج کے نام مکتوب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے مسئلہ کو اقوام متحدہ میں اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایشیا میں طاقت کا مرکز ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ پڑوسی ملک میں انسانی حقوق تلف کئے جانے پر آواز اٹھائیں۔

TOPPOPULARRECENT