Friday , December 15 2017
Home / دنیا / مائنمار میں ہزاروں قیدیوں کو عام معافی

مائنمار میں ہزاروں قیدیوں کو عام معافی

ینگون 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مائنمار نے آج ہزاروں قیدفیوں کو جن میں 210 بیرون ممالک کے قیدی بھی شامل ہیں، جیل سے رہائی کا حکم صادر کیا۔ اصلاح پسند حکومت نے عام معافی کے تحت قیدیوں کو معافی دینے کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری رکھا ہے جس کے تحت سینکڑوں قیدیوں کو اب تک رہا کیا جاچہا ہے۔ صدر تھین سین کے حکمنامہ پر حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 6996 قیدیوں کو جن میں 210 قیدیوں کا تعلق بیرون ممالک سے ہے، ملک بھر کی جیلوں سے ہرا کئے جانے کے انتظامات شروع کردیئے۔ وزارت اطلاعات کی ویب سائیٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT