Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / مائیلاردیو پلی اور نارسنگی میں دو خواتین کی خودسوزی

مائیلاردیو پلی اور نارسنگی میں دو خواتین کی خودسوزی

حیدرآباد 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقوں مائیلار دیو پلی اور نارسنگی حدود میں دو خواتین نے خودسوزی کرلی۔ مائیلار دیو پلی پولیس کے مطابق 35 سالہ اوشا جو نیتاجی نگر کاٹے دھن علاقہ کی ساکن مہندر کی بیوی تھی، کل رات اس خاتون نے اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ معمولی بات پر جھگڑے کے بعد اس خاتون نے انتہائی اقدام کیا۔ نارسنگی پولیس کے مطابق چندرماں جو حیدر شاہ کوٹ علاقہ کے ساکن اشرت گوڑ کی بیوی تھی، اس خاتون نے کل رات اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور دوران علاج فوت ہوگئی۔ یہ خاتون گزشتہ دو سال سے خرابی صحت کے سبب پریشان اور ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT