Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / مائیلاردیو پلی میں گروہی تصادم حملہ میں دو افراد شدید زخمی

مائیلاردیو پلی میں گروہی تصادم حملہ میں دو افراد شدید زخمی

حیدرآباد /24 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ مائیلاردیوپلی میں گروہی تصادم کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا جہاں ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے دو افراد کو شدید زخمی کردیا گیا ہے ۔ اس حملہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ سمجھا جارہا ہے کہ آپسی خصومت اور علاقہ میں دبدبہ جمائے رکھنے کی خاطر اس طرح کا حملہ کیا گیا تاہم ایسے واقعات کے خلاف پولیس پر بھی الزامات پائے جاتے ہیں چونکہ مائیلاردیوپلی کے علاقوں میں رات کے اوقات بے روزگار اجلاس کثرت سے منعقد ہوتے ہیں اور رات دیر گئے تک ان علاقوں میں چوراہوں اور گلی نکڑ پر نوجوانوں کی سرگرمیاں دیکھی جاتی ہیں ۔ باوجود مقامی عوام کی توجہ دہانی کے پولیس ضابطہ کی خاطر اقدامات انجام دیتی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات پیش آئے اس واقعہ میں سہیل نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔ سہیل شاہ بابا درگاہ علاقہ کے ساکن محمد وحید کا بیٹا ہے ۔ وہ رات ایان ہوٹل سے چائے نوش کرنے کے بعد واپس ہو رہا تھا کہ اس پر چار افراد محسن ، شاہ جہاں ، سجاد اور جعفر نے حملہ کردیا ۔ پولیس مائلاردیوپلی پولیس کے مطابق جعفر اور سہیل آپس میں رشتہ دار بتائے گئے ہیں اور جعفر نے پرانی خصومت اور دشمنی کے سبب بدلہ لینے کی خاطر حملہ کیا اور سہیل اس حملہ میں شدید زخمی ہوگیا ۔ شدید زخمی حالت میں سہیل کو دیکھ کر اس کے ایک اور رشتہ دار فیاض نے اسے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ مائیلاردیوپلی پولیس نے اس واقعہ کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ا ور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT