Thursday , December 14 2017
Home / خواتین کا صفحہ / مائیکرو وویو کی جھٹ پٹ صفائی

مائیکرو وویو کی جھٹ پٹ صفائی

مائیکرو وویو کو کم سے کم وقت میں صاف کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ تھوڑے سے پیپر ٹاولز گیلے کرکے اس کے اندر رکھیں اور ہائی کے آپشن پر 3 سے 5 منٹ کے لئے اسے آن کردیں۔ اس چھوٹی سی ترکیب کو سمجھنے کے لئے یقیناً آپ کو سائنس کے اسباق لینے کی ضرورت نہیں کیونکہ گرم ہونے کے بعد پیپر ٹاولز میں سے جو بھاپ نکلے گی۔ مائیکرو وویو کے اندر جمی ہوئی گندگی کو نرم کردے گی۔ جب پیپر ٹاولز ذرا ٹھنڈے ہوجائیں تو ان کی مدد سے اوون کو اندر سے صاف کرلیں۔ اس کے علاوہ اوون سے کسی قسم کی بودور کرنی مقصود ہو تو اسے مہکانے کے لئے ایک کپ پانی میں آدھا کپ لیمن جوس ملاکر کسی پیالے میں بھر کر اندر رکھیں اور 3 سے 5 منٹ کے لئے اوون کو ہائی پر سیٹ کر چلادیں۔ اوون بند کرنے کے بعد 10 منٹ تک اس آمیزے کو اندر ہی رکھا رہنے دیں۔ آپ کے اوون میں خوشگوار سی مہک رچ جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT