Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / مائیکل کلارک دوبارہ آگئے ! لیکن غلطی سے صرف اسکوربورڈ پر

مائیکل کلارک دوبارہ آگئے ! لیکن غلطی سے صرف اسکوربورڈ پر

برسبین۔ 15 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج یہاں دوسرے ونڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران کرکٹ شائقین کچھ دیر کیلئے حیرت میں مبتلا ہوگئے جب ریٹائرڈ کپتان مائیکل کلارک کا نام گبا کے بڑے اسکور بورڈ پر میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کی فہرست میں سب سے اوپر دکھایا گیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ یہ دراصل اس طلسماتی بیٹسمین کی کوئی ڈرامائی واپسی نہیں تھی جنھوں نے گزشتہ سال کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کی تھی اور آج محض غلطی کے سبب ان کا نام اسکور بورڈ پر نمودار ہوگیا لیکن فوری طورپر اس غلطی کی اصلاح کرلی گئی ۔ اسکور بورڈ پر آسٹریلیائی ٹیم میں اپنی تصویر اور نام سرفہرست شامل رہنے سے متعلق تصاویر سوشیل میڈیا ویب سائیٹس پر گشت کرنے لگیں جس پر مائیکل کلارک نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’کبھی نہ کہا کبھی نہیں … ہاہا ہا، گبا سے کافی محبت کرتا ہوں ‘‘۔ واضح رہے کہ کھیل کے مسلسل ناقص مظاہرہ کے بعد 34 سالہ کلارک نے گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خیرباد کہہ دیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT