Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / مائیکے سے ملاقات میں رکاوٹ خاتون کی خودکشی

مائیکے سے ملاقات میں رکاوٹ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) مائیکے والوں سے ملاقات میں شوہر کی رکاوٹ و ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی جو تین لڑکیوں کے بعد اپنے شوہر کی اذیت رسانی کا شکار تھی اور شوہر کی معاشی حالت بہتر نہ ہونا بھی اسی خاتون کا قصور قرار دیا جارہا تھا ۔ جبکہ دونوں نے 6 سال قبل اپنی پسند سے شادی کی تھی ۔ سب انسپکٹر مسٹر بھوپال راؤ نے بتا

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) مائیکے والوں سے ملاقات میں شوہر کی رکاوٹ و ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی جو تین لڑکیوں کے بعد اپنے شوہر کی اذیت رسانی کا شکار تھی اور شوہر کی معاشی حالت بہتر نہ ہونا بھی اسی خاتون کا قصور قرار دیا جارہا تھا ۔ جبکہ دونوں نے 6 سال قبل اپنی پسند سے شادی کی تھی ۔ سب انسپکٹر مسٹر بھوپال راؤ نے بتایا کہ 30 سالہ آفرین بیگم نے آج صبح اپنے مکان میں مبینہ پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ آفرین بیگم جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن محمد ایوب کی بیوی تھی ۔ ایوب پیشہ سے بیکری میں کام کرتا تھا ۔ اس خاتون نے تین لڑکیوں کو جنم دیا تھا اور تین بھی لڑکیاں تولید ہونے سے وہ ناخوش اور پریشان تھا ۔ اس بات کا قصوروار وہ اپنی بیوی آفرین کو مانتا تھا ۔ اس کے علاوہ اس خاتون پر ستم کر رہا تھا کہ وہ اس کی مالی حالت کی کمزوری کی بھی ذمہ دار ہے اور زائد جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے آفرین کو ہراساں کر رہا تھا ۔ یہ بات پولیس نے بتائی ۔ پولیس کے مطابق ایوب نے اپنی بیوی آفرین کا مائیکے سے تعلق تقریباً ترک کرچکا تھا ۔ کسی بھی تقاریب یا عیدین کے موقع پر مائیکے جانے میں رکاوٹ بنتا تھا ۔ کل آفرین کے بڑے بھائی کے گھر تقریب تھی اور اس میں شرکت کیلئے انہیں مدعو کیا گیا تھا تاہم ایوب نے آفرین کی خواہش پر اسے دھمکی دی تھی کہ اگر وہ اپنے بھائی کے مکان روانہ ہوگی تو واپس آنے کی اجازت نہیں ہوگی اور وہ اس اقدام پر دوسری شادی کرلے گا ۔ اس بات پر دلبرداشتہ ہوکر آفرین نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس جیڈی میٹلہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT