Wednesday , December 19 2018

مائیک ٹائیسن کی دبئی میں باکسنگ اکیڈمی کا قیام

دبئی ۔19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )امریکی سابق ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائیسن دبئی میں اپنی باکسنگ اکیڈمی قائم کریں گے،اس سلسلے میں وہ آئندہ ماہ یو اے ای پہنچ رہے ہیں جہاں برج الخلیفہ میں چارمئی کو وہ پریس کانفرنس میں منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے جبکہ لانچنگ گالا تقریب چھ مئی کو رکھی گئی ہے۔مڈل ایسٹ ، آسٹریلیا، فرانس ، ویسٹ افریقہ اور چین میں بھی ان کی اکیڈمی فرنچائزز کیلئے دلچسپی ظاہر کی گئی ہے،انہوں نے دبئی کے انتخاب سے متعلق کہا کہ یہ ریاست کئی بڑے سپورٹس ایونٹس کے میزبان کے طور سامنے آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT