Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / مابعد بغاوت ترکی ایمرجنسی میں قیدیوں پر پولیس مظالم

مابعد بغاوت ترکی ایمرجنسی میں قیدیوں پر پولیس مظالم

استنبول ۔ /25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہیومین رائیٹس واچ نے آج کہا کہ ترکی میں ہنگامی حالات کا نفاذ پولیس کو اذیت رسانی ، بدسلوکی اور قیدیوں کو دھمکیاں دینے کی کھلی آزادی دے چکی ہے ۔ ناکام بغاوت کے بعد ترکی میں ہنگامی حالات نافذ کئے گئے ہیں ۔ امریکہ کی تنظیم  نے کہا کہ بدسلوکی بشمول اذیت رسانی ، نیند سے محروم کردینے شدید زدوکوب ، جنسی استحصال اور عصمت ریزی کی دھمکیاں /15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد گرفتار قیدیوں کو روز کا معمول بن گئی ہیں ۔ حکومت ترکی نے نفاذ قانون محکموں کو اذیت رسانی اور بدسلوکی کی کھلی آزادی دیدی ہے۔ ہیومین رائیٹس واچ برائے یوروپ و سطیٰ ایشیاء کے ڈائرکٹر ہیوولیم سن نے اپنے ایک بیان میں اس کا انکشاف کیا ۔ تفصیلی رپورٹ میں قیدیوں کے جسم پر زخموں کے نشانات کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں ۔ بعض وکلاء بھی اپنے موکلین کی گواہی قلمبند کرنے سے خوفزدہ ہیں ۔ انہیں اندیشہ ہے کہ انہیں بھی اذیت رسانی کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT