Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / مابعد نوٹ بندی سرمایہ کاری میں اضافہ: جی ٹی ٹی

مابعد نوٹ بندی سرمایہ کاری میں اضافہ: جی ٹی ٹی

لکھنؤ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹیکس دہندگان کی ایک تنظیم نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کے نوٹ بندی کے فیصلے کو رشوت خوری اور بدعنوانی کے خلاف بڑی جنگ قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ نوٹ بندی کے بعد ملک کی معیشت مضبوطی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ گلوبل ٹیکس پیئر ٹرسٹ (جی ٹی ٹی) کے صدر منیش کھیمکا نے آج یہاں کہا کہ نوٹ بندی کے معاملے میں مرکز کے خلاف کئی سیاسی جماعتیں اور چند لوگ بھلے ہی جارحانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ نوٹ بندی کے سخت فیصلے کے پس پردہ نریندرمودی کا مقصد صرف بدعنوانی کے خلاف سختی سے نمٹنا تھا، جس میں وہ بہت حد تک کامیاب رہے ہیں۔

وجئے مالیا کو مفرور مجرم قرار دینے عدالت میں ای ڈی کی عرضی
نئی دہلی۔8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج دہلی کی ایک عدالت سے رجوع ہوکر درخواست کی کہ پریشانیوں میں گھرے بزنس مین وجئے مالیا کو پیرا کی خلاف ورزی کے معاملہ میں سمن سے مسلسل بچنے کی پاداش میں مفرور مجرم قرار دیا جائے۔ چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ دیپک شہراوت امکان ہے اس معاملہ سے نمٹیں گے۔ عدالت نے 12 اپریل کو وجئے کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔
نوٹ بندی کے اثرات کے سلسلے میں کھیمکا نے کہا کہ اصل میں نوٹ بندی کی سفارش سب سے پہلے سال 1971 میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے دور اقتدار میں واگچو کمیٹی نے کی تھی اگرچہ کسی بھی حکومت نے اس سمت میں مودی حکومت کی طرح ٹھوس فیصلہ نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے بعد، ملک میں ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ سال 2012-13 میں ملک میں دو کروڑ 90 لاکھ ٹیکس ادا کرنے والے افراد تھے جبکہ رواں مالی سال میں ان کی تعداد بڑھ کر چھ کروڑ 85 لاکھ ہو گئی ہے ۔ نوٹ بندی کے بعد، 50 لاکھ 70 ہزار نئے ٹیکس دہندگان وجود میں آ چکے ہیں۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT