Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ماتا کنڈور میں تلگو روزنامہ ’’ایناڈو‘‘ کے خلاف کیس درج

ماتا کنڈور میں تلگو روزنامہ ’’ایناڈو‘‘ کے خلاف کیس درج

جگتیال۔ 12 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلگو روزنامہ ’’ایناڈو‘‘ کے خلاف ماتا کنڈور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر 244 کی مختلف دفعات 153A اور 153B، 295A، 500، 502، R/W-34 کے تحت مقدمات درج رجسٹر کئے گئے ہیں۔ اخبار کے ضلعی ایڈیشن میں طلبہ کے سوال و جواب میں شائع کردہ مسلمانوں کی شبیہ کو ایک دہشت گرد سے جوڑتے ہوئے بتانے کے خلاف جگتیال کے بلدیہ کونسلر محمد عبدالباری مجاہد نے عبدالرؤف وکیل کی مدد سے ’’ایناڈو‘‘ کے خلاف ماتا کنڈور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ ماتاکنڈور پولیس نے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے ، ایک مخصوص طبقہ کو دہشت گردی سے جوڑنے کے خلاف مختلف سیکشن کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے گزشتہ روز عبدالباری کو ایف آئی آر کی کاپی حوالے کی۔

TOPPOPULARRECENT