Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / ماحولیاتی تبدیلی ، اوباما کی مودی سے ٹیلیفون پر بات چیت

ماحولیاتی تبدیلی ، اوباما کی مودی سے ٹیلیفون پر بات چیت

واشنگٹن ؍ پیرس ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی ماحولیاتی تبدیلی سمجھوتہ کی تکمیل سے متعلق مذاکرات میں بڑے پیمانے پر اختلافات کے باوجود وزیراعظم نریندر مودی اور امریکہ کے صدر بارک اوباما نے آج ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران ایک پائیدار سمجھوتہ کی تکمیل کیلئے اپنی شخصی مساعی کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وزیراعظم مودی سے صدر اوباما نے ایک ایسے وقت ٹیلیفون پر بات چیت کی جس سے ایک دن قبل وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر سے پیرس میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ملاقات کی تھی۔ دونوں ملکوں نے کل کی ’مثبت اور تعمیری‘ بات چیت میں عالمی حدت کو محدود کرنے کیلئے ایک جامع معاہدہ سے اتفاق کیا۔ ہندوستان ایک پرعزم اور منصفانہ سمجھوتہ پر اصرار کررہا ہے۔ پیرس میں جاری ماحولیاتی مذاکرات کے ذمہ داران ایک کلیدی سمجھوتہ کی تکمیل کیلئے شب و روز مصروف ہیں۔ یہ کانفرنس جمعہ کو ختم ہوگی۔ وزیراعظم مودی سے صدر اوباما کی بات چیت کے بعد وہائیٹ ہاؤز نے کہا کہ ’’دونوں قائدین نے ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے ایک مضبوط سمجھوتہ کی تکمیل کیلئے اپنے شخصی عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ایک کامیاب نتیجہ کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہوگا‘‘۔ وائیٹ ہاوز کے پریس سکریٹری ہوش ارنیسٹ نے واشنگٹن میں اخباری نمائندوں سے کہا کہ صدر اوباما ، پیرس میں 180 ملکوں کے درمیان جاری ماحولیاتی مذاکرات پر باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے ایک جامع سمجھوتہ طئے کرنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT