Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / ماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے پر آج ٹرمپ کا فیصلہ

ماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے پر آج ٹرمپ کا فیصلہ

واشنگٹن، یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ آج تاریخی پیرس موسمیاتی تبدیلی معاہدے کے سلسلے میں کچھ اہم اعلان کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے پیرس معاہدے سے باہر نکلنے کی اپنی تیاری مکمل کر لی ہے ۔ مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ‘میک امریکہ گریٹ اگین’ نعرے کے ساتھ ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ آج اس سلسلے میں اپنے موقف کا اعلان کریں گے ۔ ہندوستانی وقت کے مطابق یہ اعلان تین بجے ہوسکتا ہے ۔  مسٹر ٹرمپ نے اپنے انتخابی مہم کے دوران گلوبل وارمنگ کم کرنے پر 2015 میں ہونے والے پیرس معاہدے سے باہر ہونے کا وعدہ کیا تھا۔ مسٹر ٹرمپ نے اسے امریکی صنعت کو کمزور کرنے والا معاہدہ بتایا تھا۔قابل ذکر ہے کہ پیرس معاہدے کے تحت پہلی بار دنیا کے بڑے ممالک نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اتفاق کیا تھا۔ اس معاہدے پر اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی گروپ کے 197 ممالک میں سے 195 ممالک نے دستخط کئے تھے ۔ شام اور نکاراگوا اس معاہدے میں شامل نہیں ہوئے تھے ۔ اگر امریکہ اس معاہدے سے باہر ہوتا ہے تو وہ شام اور نکارگوا کی طرح ہی معاہدے سے پیچھے ہٹنے والا تیسرا ملک ہوگا۔ اس سے پہلے مسٹر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے کہا کہ وہ اس معاملے پر دونوں فریقوں کے لوگوں کے خیالات سن رہے ہیں لیکن انہوں نے فی الحال یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ ابھی اس فیصلے کے بارے میں ان کے دماغ میں کیا چل رہا ہے ۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ میں اس معاملے پر کافی لوگوں کی رائے پر غور کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT