ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہر فرد کی ذمہ داری

کریم نگر ۔ 14نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام اپنے اطراف و اکناف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے منگل کو کلکٹریٹ دفتر میں سوچھ بھارت پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا ۔ ضلع کلکٹر ‘ ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ‘ ضلع ریونیو عہدیدار و ضلعی عہدیداران و عملہ اس پروگرام میں شرکت کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ اپنے ماحول کو ص

کریم نگر ۔ 14نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام اپنے اطراف و اکناف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے منگل کو کلکٹریٹ دفتر میں سوچھ بھارت پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا ۔ ضلع کلکٹر ‘ ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ‘ ضلع ریونیو عہدیدار و ضلعی عہدیداران و عملہ اس پروگرام میں شرکت کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے ۔ سرکاری عہدیداران و عملہ پر منگل کو اپنے اپنے دفتر میں صفائی انجام دیں۔ سوچھ بھارت سوچھ کریم نگر پروگرام کو آنے والے منگل سے ضلع کی سطح پر انجام دیا جائے گا ۔ منڈل اسپیشل عہدیدار کے زیراہتمام ایک موضع کو الحاق لیکر سوچھ بھارت سوچھ کریم نگر پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اس موقع پر سڑکوں ‘ موریوں کی صفائی کی جائے گی ‘ پینے کے پانی کے ٹانکیوں کی صفائی کی جائے گی ۔ عوام رضاکارانہ طور پر اس پروگرام میں شرکت کر کے کامیاب کریں ۔ گذشتہ میں منعقدہ پروگرام گرام سندرشنا پروگرام کی طرز پر طبی کیمپ مویشیوں کے طبی
کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا ۔ مقامی مسائل کی یکسوئی کیلئے سعی کی جائے گی بعد ازاں محکمہ واری مختص کئے گئے بلاکس کی صفائی انجام دی گئی ‘ محکمہ ضلع پنچایت ‘ ہاؤزنگکارپوریشن‘ دفاتر کلکٹریٹ کے ایس بی ایچ بینک کے علاقے کو محکمہ بی سی ویلفیر محکمہ کو ایس بی ایچ بینک کے خالی مقام ی ڈی ٹی او بلاک کو ‘ آر ڈی او ‘ تحصیلدار کریم نگر ‘ ڈی ایس او و محکمہ آبکاری کو ‘ محکمہ ڈی ایم سی ایس دفتر سے ریونیو گیسٹ ہاؤز تک ڈواما ‘ آر ڈی اے محکمہ جات کو ‘ رجسٹریشن دفتر کے علاقے کو کلکٹریٹ ‘ ریونیو کا عملہ ‘ ڈی ٹی او بلاک کے پڑوس میں ‘ ڈی ٹی او بلڈنگ ‘ محکمہ سروے کو ‘ ڈسٹرکٹ ٹریژری و سی پی او ‘ اے پی ایم آئی پی ‘ ڈی ٹی او دفتر کے اندر محکمہ انیمل ہسبنڈری آڈیٹوریم کے باہر صفائی انجام دی ۔ تمام عملہ جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور ضلع کلکٹریٹ کی صفائی انجام دی ۔ اس پروگرام میں اے جے سی ‘ ڈی آر او ‘ پی ڈی ہاؤزنگ‘ ڈی ایم اینڈ ایچ او ‘ ضلعی عہدیداران نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT