Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / مادناپیٹ میں ایک شخص کی خودکشی

مادناپیٹ میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /26 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) مادناپیٹ کے علاقہ میں ایک شرابی شخص نے خودکشی کرلی جو اکثر نشہ کی حالت میں گھر اور پڑوس میں جھگڑا کرتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ سریش جو پیشہ سے تاجر کرماگوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ سریش ہر روز نشہ کی حالت میں مکان پہونچکر لڑتا جھگڑتا تھا ۔ 24 اکٹوبر کے دن بھی اس نے نشہ کی حالت میں مکان پہونچکر جھگڑا کیا اور اس کے بعد آج خودکشی کرلی ۔ پولیس مادناپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT