Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / مادنا پیٹ میں سرکاری انگلش میڈیم اسکول کا قیام

مادنا پیٹ میں سرکاری انگلش میڈیم اسکول کا قیام

ایم ایل سی فنڈس سے 3 کروڑ روپئے جاری کرنے ڈپٹی چیف منسٹر کا اعلان
حیدرآباد ۔ 13 ؍ مارچ ( این ایس ایس )  ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے آج اعلان کیا کہ مادنا پیٹ میں عنقریب ایک سرکاری انگلش میڈیم اسکول کا قیام عمل میں لایا جائیگا ۔ مادناپیٹ مسجد یحییٰ پاشاہ کے قریب اسکول کے قیام اور ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے لئے ایم ایل سی فنڈس سے تین کروڑ روپئے جاری کئے جائیں گے ۔ اس فنڈ کو مالیاتی سال 2014-15 اور 2015-16 سے حاصل کیا جائیگا ۔ انگلش میڈیم پرائمیری اسکول کو 3400 مربع گز رقبہ پر تعمیر کیا جائیگا ۔ یہ زمین ڈسٹرکٹ کلکٹر حیدرآباد کی جانب سے الاٹ کی جائیگی ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اسکول کے قیام کی اجازت دے دی  ہے ۔ ایم ایل سی فنڈس سے پہلی قسط کے طور پر 49.70 لاکھ روپئے جاری کئے جائیں گے۔ یہ اسکول تعلیمی سال 2017-18 سے شروع ہوجائیگا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے مزید کہا کہ مسلمانوں کی ناخواندگی اور دیگر اقلیتی طبقات میں تعلیم کی کمی کے باعث پسماندگی بڑھ رہی ہے  اور ان طبقات کو ترقی اسی وقت حاصل ہوگی جب انہیں تعلیم سے آراستہ کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT