مادھاپور میں ہولناک واقعہ، لفٹ میں پھنسنے سے دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 16 ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ مادھاپور میں پیش آئے ہولناک واقعہ میں دو افراد لفٹ میں پھنس کر ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہیکہ یہ حادثہ این سی سی کارپوریٹ آفس میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق لفٹ فیل ہونے کے سبب یہ دو ٹیکنیشن ہلاک ہوگئے جن کی شناخت رمیش ساکن معین آباد اور ناگراجو ساکن ضلع کھمم کی حیثیت سے کرلی گئی۔ یہ دو افراد اپارٹمنٹ کی گیارہویں منزل پر لفٹ کی مرمت میں مصروف تھے کہ تار اچانک ٹوٹ گیا اور دونوں لفٹ میں پھنس کر ہلاک ہوگئے۔ بتایا جارہا ہیکہ ان ٹیکنیشن کے پاس کوئی احتیاطی آلہ نہیں تھا جس کے سبب وہ ہلاک ہوگئے۔ پولیس مادھاپور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT