Monday , July 23 2018
Home / شہر کی خبریں / مادھاپور میں ہوٹل ویسٹن کے اطراف بھاری بندوبست

مادھاپور میں ہوٹل ویسٹن کے اطراف بھاری بندوبست

حیدرآباد 19 نومبر (سیاست نیوز) مادھاپور میں واقع ہوٹل ویسٹن کے اطراف ایک کیلو میٹر کے احاطہ میں ملکی اور امریکی سکیورٹی ایجنسیاں بھاری بندوبست کررہی ہیں اور ان علاقوں کے مکینوں کے علاوہ وہاں موجود اداروں کے ملازمین کی بھی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں اور آئی ٹی کمپنی ملازمین کی گاڑیوں کے نمبرات بھی حاصل کئے جارہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں اپارٹمنٹ مکینوں کی بھی تمام تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں اور آئی ٹی کمپنیز سے کہا گیا ہے کہ ایوانکا کے دورے کے اختتام تک اگر کمپنی میں کسی نئے ملازم کا تقرر ہو یا گاڑی تبدیل کی جارہی ہو تو بھی فوری پولیس کو اطلاع فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT