Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / مادھا پور میں ایک اور فلائی اوور کی تعمیر کی منظوری

مادھا پور میں ایک اور فلائی اوور کی تعمیر کی منظوری

حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ہائی ٹیک سٹی میں ٹریفک کے آسان بہاؤ کے لیے حکومت نے ایک اور فلائی اوور تعمیر کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔ آئی ٹی کاریڈار میں بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں میں برسر خدمت ملازمین اور کمپنیوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔ جس کی وجہ سے ٹریفک مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔ آئی ٹی کاریڈار میں ترقیاتی اقدامات کے لیے وزیر آئی ٹی و چیف منسٹر کی خصوصی توجہ مرکوز ہے ۔ مادھا پور اور ہائی ٹیک سٹی میں میٹرو لائن کے کام زور و شور سے جاری ہیں ۔ اس مناسبت سے حکومت نے سائبر ٹاور ، شلپارامم تا ین کنونشن تک جدید ایلوپٹیڈ روٹری کی تعمیر کے لیے ہری جھنڈی دکھا دی ہے ۔ 90 کروڑ کے لاگتی اس پراجکٹ تعمیر کے لیے سروے شروع کیا گیا ہے ۔ آئی ٹی شعبہ میں حیدرآباد نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر اپنی خصوصی اہمیت رکھتا ہے اسی لیے حکومت یہاں ہونے والے ترقیاتی اقدامات کو عالمی سطح کے خطوط پر انجام دینے کی کوشش کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT