Thursday , August 16 2018
Home / جرائم و حادثات / مادھا پور میں تاجر پیشہ خاتون کی خودکشی

مادھا پور میں تاجر پیشہ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/9جون، ( سیاست نیوز) مادھا پور کے علاقہ میں ایک تاجر پیشہ خاتون نے خودکشی کرلی۔ جس کا تعلق ریاست آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم سے بتایا گیا ہے۔ مادھا پور پولیس کے مطابق 27سالہ سشما جو اسٹاک مارکٹ کی تجارت کرتی تھی کے آر ایم کالونی وشاکھاپٹنم میں رہتی تھی ایک بزنس میٹنگ کے سلسلہ میں خاتون حیدرآباد آئی تھی اور مادھا پور کی ایک ہوٹل میں ٹہری ہوئی تھی جہاں اس نے ہوٹل کے باتھ روم میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے خودکشی نوٹ بھی برآمد کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سشما کو کاروبار میں نقصان کے سبب سرمایہ داروں سے ہراسانی کا سامنا تھا اور ایک بہن اور بھائی بھی اس ہراسانی کی زد میں آرہے تھے جس سے تنگ آکر ہوسکتا ہے خاتون نے انتہائی اقدام کیا ہوگا۔ پولیس مادھا پور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT