Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / مادھا پور میں عالمی یوم فوٹو گرافی

مادھا پور میں عالمی یوم فوٹو گرافی

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : مادھا پور کاویری ہلز اسٹیٹ آرٹ گیلری پر 19 اگست شام 5-30 بجے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ تلنگانہ کی جانب سے عالمی یوم فوٹو گرافی کے سلسلہ میں تقریب منعقد کی جارہی ہے ۔ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے ریاستی سطح پر فوٹو جرنلسٹس کے لیے مقابلے منعقد کئے ہیں ۔ یہ 3 زمروں گولڈن تلنگانہ ، تلنگانہ فیسٹیولس اور فوٹو جرنلزم پر مشتمل ہوں گے ۔ آرٹ گیلری میں مختلف تصاویر کی نمائش کی جائے گی ۔ بہترین تصویر پر انعام دیا جائے گا ۔ ایک جلسہ کی صدارت پریس اکیڈیمی چیرمین الم نارائن کریں گے ۔ جب کہ حکومت کے مشیر کے وی رمنا چاری مہمان خصوصی ہوں گے ۔ کمشنر اطلاعات بی پی آچاریہ بھی موجود ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT