Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / مادھا پور کے مساج سنٹرس پر پولیس کے دھاوے، 20افراد گرفتار

مادھا پور کے مساج سنٹرس پر پولیس کے دھاوے، 20افراد گرفتار

حیدرآباد۔/27ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سائبر آباد کی خصوصی آپریشن ٹیم نے آج مادھا پور زون میں اپنی کارروائی انجام دی۔ ایس او ٹی نے مختلف مساج سنٹروں پر دھاوے کرتے ہوئے تقریباً 20افراد کو حراست میں لے لیا جن میں لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں۔ ان مساج سنٹروں میں مساج کے نام پر ناقابل بیان حرکتیں جاری تھیں۔ مرد افراد کے ذریعہ خواتین اور خواتین کے ذریعہ مرد افراد کو مساج کئے جانے کی پولیس کو اطلاعات موصول ہوئیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بنجارہ ہلز کے شاپنگ مالس میںمساج سنٹروں پر کارروائی کے دوران ایسے واقعات سامنے آئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT