Friday , December 15 2017
Home / دنیا / مادھیسی احتجاج کے مہلوکین کے ارکان خاندان کو مالی امداد

مادھیسی احتجاج کے مہلوکین کے ارکان خاندان کو مالی امداد

کھٹمنڈو ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کی نئی حکومت جس کی قیادت ماؤسٹ سربراہ پراجنڈہ کررہے ہیں، نے یہ فیصلہ کیا ہیکہ مادھیسیوں کے احتجاج کے دوران جن لوگوں کیموت واقع ہوگئی تھی، ان کے ارکان خاندان کو فی خاندان 10 لاکھ روپئے بطور معاوضہ ادا کئے جائیں گے۔ یاد رہیکہ مادھیسیوں نے ملک کے نئے آئین کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ نئی حکومت کی پہلی کابینہ میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا جبکہ صرف ایک روز قبل ہی ماؤسٹ سربراہ پشپا کمل دہل پراچنڈہ نے ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف لیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ایک بار پھر ضروری ہیکہ مادھیسیوں کے چھ ماہ طویل احتجاج کے دوران کم و بیش 50 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ لہٰذا اب یہ فیصلہ کیا گیا ہیکہ مہلوکین کے ارکان خاندان کو فی خاندان 10 لاکھ نیپالی روپئے ادا کئے جائیں گے جبکہ احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے لوگوں کو فوری رہا کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT