مارلن سیموئیلس ‘ویسٹ انڈیز بورڈ کے خلاف قانونی لڑائی سے علیحدہ

پورٹ آف اسپین 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کرکٹ کھلاڑیوں نے اپنے کنٹراکٹ معاہدہ کے تعلق سے قانونی جنگ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے قانونی لڑائی کیلئے وکیل کی خدمات حاصل کرلی ہیں تاہم اس کے بلے باز مارلن سیموئیلس نے اپنے ساتھیوں سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے قانونی لڑائی کو آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ویسٹ ا

پورٹ آف اسپین 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کرکٹ کھلاڑیوں نے اپنے کنٹراکٹ معاہدہ کے تعلق سے قانونی جنگ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے قانونی لڑائی کیلئے وکیل کی خدمات حاصل کرلی ہیں تاہم اس کے بلے باز مارلن سیموئیلس نے اپنے ساتھیوں سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے قانونی لڑائی کو آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے ونڈے کپتان ڈوین براوو نے اس کی توثیق کی ہے ۔ براوو ساتھی کھلاڑیوں اور ویسٹ انڈیز پلئیرس اسوسی ایشن کے ترجمان کی ذمہ داری بھی نبھا رہے ہیں۔ سیموئیلس نے قبل ازیں کہا تھا کہ وہ ہندوستان کا دورہ درمیان میں ختم کردینے کھلاڑیوں کے فیصلے سے متفق نہیں تھے اور انہوں نے کھلاڑیوں کی میٹنگس میں بھی شرکت نہیں کی تھی ۔ تاہم براوو نے اس کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اس طرح کے اجلاس میں نہ صرف شریک رہے تھے بلکہ اپنی رائے بھی پوری شدت سے پیش کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT