Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / مارن برادران عدالت میں حاضر نہیں ہوئے

مارن برادران عدالت میں حاضر نہیں ہوئے

چینائی 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر مواصلات دیاندھی مارن اور اُن کے بھائی کلا ندھی مارن جنھیں غیر قانونی ٹیلی فون کنکشنس کیس میں اصل ملزم نامزد کیا گیا ہے، آج یہاں سی بی آئی کی ایک عدالت میں حاضر ہونے میں ناکام رہے۔ اِس کیس کے 4 دیگر ملزمین چارج شیٹ کی نقول کی اجرائی کے سلسلہ میں حاضر عدالت ہوئے۔ سی بی آئی نے 9 ڈسمبر 2016 ء کو دیاندھی اور کلا ندھی اور دیگر کے خلاف چارج شیٹ داخل کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اولذکر کی قیامگاہ پر 764 ہائی اسپیڈ ڈاٹا لائنس کا استعمال کیا گیا جو سن ٹی وی چیانل کے استعمال میں آئے جس سے سرکاری خزانہ کو 1.78 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا۔ سی بی آئی جج نے اِس معاملے کو 6 جون تک ملتوی کردیا۔

TOPPOPULARRECENT