Monday , December 11 2017
Home / دنیا / مارچ تک ٹوئیٹرپیغام میں حروف کی حد 10 ہزار ہوجائے گی

مارچ تک ٹوئیٹرپیغام میں حروف کی حد 10 ہزار ہوجائے گی

واشنگٹن۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹوئیٹر نے پیغامات میں حروف کی حد ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے مطابق ٹوئیٹر مارچ میں یہ حد ختم کر سکتا ہے اور صارفین 10 ہزار کریکٹرز تک کا پیغام تحریر کر سکیں گے، تاہم صارفین کو اپنا پیغام ابتدائی 140 کریکٹرز کا ہی نظر آئے گا جبکہ اسے کلک کر کے بقیہ حصہ پڑھا جا سکے گا۔ ٹوئیٹر کا آغاز 10 سال قبل ہوا تھا جبکہ اس وقت اِس کے 300 ملین سے زائد صارفین ہیں جو روزانہ سینکڑوں ملین پیغامات لکھتے ہیں۔

 

پاکستان کا بنگلہ دیشی سفارت کار کو
ملک چھوڑنے کا حکم
اسلام آباد۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی حکومت نے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیشی سفارت کار کو ’’ناپسندیدہ شخصیت‘‘ قرار دیتے ہوئے اْنھیں آئندہ 72گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق بنگلہ دیشی سفارت کار ’’موشومی رحمان ‘‘کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ وہ بنگلہ دیشی ہائی کمیشن میں سیاسی قونصلر کا عہدہ رکھنے کیساتھ ساتھ ہیڈ آف چانسلر بھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT