Tuesday , September 25 2018
Home / Top Stories / مارچ میں اوباما کا دورہ سعودی عرب : شاہ عبداللہ سے ملاقات

مارچ میں اوباما کا دورہ سعودی عرب : شاہ عبداللہ سے ملاقات

واشنگٹن 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما مارچ کے مہینے میں سعودی عرب کا دورہ کرینگے اور مشرق وسطی سے متعلق امریکی پالیسیوں پر شاہ عبداللہ سے بات چیت کرینگے ۔ وائیٹ ہاوز کے پریس سکریٹری جے کارنی نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے مابین باقاعدہ مشاورت کا حصہ ہے ۔ اوباما شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کرینگے ۔ ا

واشنگٹن 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما مارچ کے مہینے میں سعودی عرب کا دورہ کرینگے اور مشرق وسطی سے متعلق امریکی پالیسیوں پر شاہ عبداللہ سے بات چیت کرینگے ۔ وائیٹ ہاوز کے پریس سکریٹری جے کارنی نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے مابین باقاعدہ مشاورت کا حصہ ہے ۔ اوباما شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر اوباما سعودی عرب اور امریکہ کے مابین حکمت عملی تعلقات کے سلسلہ میں شاہ عبداللہ سے بات چیت کرینگے ۔ اس کے علاوہ وہ باہمی مفاد سے متعلق امور پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے ۔ اوباما نیدرلینڈ ‘ بلجیم اور اٹلی کے اپنے دورہ کے بعد سعودی عرب جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT