Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / مارچ 2016میں ’ٹیٹ‘ اعلامیہ جون میں ڈی ایس سی سری ہری کی پریس کانفرنس

مارچ 2016میں ’ٹیٹ‘ اعلامیہ جون میں ڈی ایس سی سری ہری کی پریس کانفرنس

حیدرآباد۔21ڈسمبر ( آئی این این) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کڈیم سری ہری کے بموجب ٹیچرس کا اہلیتی امتحان ( ٹیٹ) کا اعلامیہ مارچ 2016ء کے پہلے ہفتہ میں اجرائی عمل میں آئے گی ۔ وہ آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ٹیٹ امتحان اپریل کے دوسرے ہفتہ میں منعقد کیا جائے گا جبکہ ڈی ایس سی کا اعلامیہ اپریل 2016ء کے آخری ہفتہ میں جاری کر کے جون کے دوسرے ہفتہ میں ڈی ایس سی امتحان منعقد کیا جائے گا جب کہ ڈی ایس سی کے نتائج کا اعلان جون کے آخری ہفتہ میں کیا جائے گا ۔ ڈی ایس سی سے متعلق تمام مراحل کی تکمیل جولائی کے دوسرے ہفتہ تک مکمل کرلی جائے گی جس کے بعد ریاستی حکومت تقررات کونسل میں لائے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جاریہ سال انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحانات میں جمبلنگ نظام پر عمل درآمد نہیں ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT