Tuesday , August 14 2018
Home / شہر کی خبریں / مارچ 2018ء تک ایک لاکھ ایکڑ اراضیات کو سربراہی آب :ہریش راؤ

مارچ 2018ء تک ایک لاکھ ایکڑ اراضیات کو سربراہی آب :ہریش راؤ

حیدرآباد 16نومبر(یواین آئی )تلنگانہ کے وزیر آبپاشی ہریش راو نے واضح کیا ہے کہ مارچ 2018تک ایک لاکھ ایکڑ اراضیات کو آبپاشی کا پانی فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے اسمبلی میں وقفہ سوالات کے موقع پر مختلف ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اودے سمدرم لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کے کام تیزی سے جاری ہیں۔اودے سمدرم لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کے تحت منوگوڑو کی 10,270نکریکل میں 62476،تنگاتُرُتھی میں 2784ایکڑ اراضی کو آبپاشی کے مقصد سے پانی فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ریاست کے آبپاشی پروجیکٹس کو نظر انداز کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT