Saturday , July 21 2018
Home / جرائم و حادثات / مارکیٹنگ کے نام پر دھوکہ دہی ، دو افراد گرفتار،سائبرآباد پولیس کی دہلی میں کارروائی

مارکیٹنگ کے نام پر دھوکہ دہی ، دو افراد گرفتار،سائبرآباد پولیس کی دہلی میں کارروائی

حیدرآباد /15 مارچ ( سیاست نیوز ) مارکیٹنگ کے نام پر دھوکہ دینے والے دو افراد کو سائبر کرائم سائبرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا جو تحفہ کے نام پر عوام کے لاکھوں روپئے لوٹ رہے تھے ۔ سائبر کرائم پولیس نے ا کٹوبر سال 2017 میں حاصل شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی سے دو افراد 25 سالہ سمیت سنگھ سولنکی اور 28 سالہ مردھول کپور کو گرفتار کرلیا ۔ ان دھوکہ بازوں نے مادھاپور حیدرآباد کی ساکن ایک خاتون کو فون پر اپنی جعلسازی کا شکار بنایا ۔ پہلے انہو ںنے خاتون کے بچہ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا اور کہا کہ آپ بچوں کیلئے بچوں کے نام سے خریداری کریں ۔ جس کے بعد اس خاتون کو فون پر انعام جیتنے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا گیا کہ تحفہ کے طور پر کار حاصل کریں اور اس کیلئے ضروری ابتدائی رقم تقریباً دیڑھ لاکھ روپئے منگوائی گئی ۔ جیسے شکایت گذار متاثرہ خاتون نے رقم جمع کردی دوبارہ اس کو پھر فون پر اطلاع دی گئی اور انکم ٹیکس کے مسائل بتاتے ہوئے انٹرنیٹ بینک کے ذریعہ مسئلہ کو حل کرنے میں مدد کرتے ہوئے خاتون سے تمام تفصیلات حاصل کرلیا اور خاتون کے بنک کھاتے سے ان دھوکہ بازوں نے ساڑھے 5 لاکھ روپئے نکال لئے اور اس رقم کو ہڑپ لیا ۔ دھوکہ دہی کا اندازہ ہونے پر خاتون نے مسئلہ کو سائبر کرائم سے رجوع کردیا ۔ پولیس سائبرآباد نے تحقیقات کے بعد دہلی سے ان بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT