مارک رام سنچری سے محروم، آفریقہ کی بہتر شروعات

 

سینچورین۔ 13 جنوری (سیاست نیوز)
ہندوستان کے خلاف جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹسٹ میں اوپنر مارک رام کے شاندار مظاہرے کی بدولت بہتر شروعات کی ہے۔ مارک رام نے 150 گیندوں میں 15 چوکوں کی مدد سے 94 رنز اسکور کئے جنہیں روی چندرن اشون نے وکٹوں کے پیچھے پارتھیو پاٹل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرواتے ہوئے نہ صرف دن کی اپنی دوسری وکٹ لی بلکہ اوپنر کو سنچری سے محروم رکھا۔ مارک رام نے ساتھی اوپنر ڈین ایلگر (31) کے ہمراہ پہلی وکٹ کے لئے 85 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی۔ ایلگر اشون کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرنے کی کوشش میں باہر نکل کر اسٹروک کھیلا لیکن وہ سیدھا فیلڈر کے ہاتھوں میں کیچ بن گیا۔ تادم تحریر چائے کے وقفہ تک میزبان آفریقہ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز اسکور کرلئے ہیں جس میں ہاشم آملہ 39 اور اے بی ڈی ولیرس 18 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔ آملہ نے اپنی اننگز میں تاحال 7 چوکے اور ڈی ولیرس 2 چوکے لگائے ہیں۔ قبل ازیں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کے خلاف آج دوسرے کرکٹ ٹسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگکا فیصلہ کیا ہے۔ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے دوسرے ٹسٹ کے لئے ٹیم میں تین تبدیلی کی ہے ۔ اوپنر شکھر دھون کی جگہ لوکیش راہول، وکٹ کیپر وردھمان ساہا کی جگہ پارتھیو پٹیل اور فاسٹ بولر بھونیشورکمار کی جگہ ایشانت شرما کو ٹیم کو میں شامل کیا ہے۔میزبان جنوبی افریقہ نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے ۔کپتان فاف ڈو پلیسس نے زخمی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی جگہ لونگی اینگیدی کو ٹیم میں شامل کیا جو اپنے گھریلو میدان سے بین الاقوامی ٹسٹ کیریئر کا آغاز کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT