Tuesday , May 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / مارک رام قیادت کیلئے موزوں نہیں :اسمتھ

مارک رام قیادت کیلئے موزوں نہیں :اسمتھ

جوہانسبرگ۔21 فبروری(سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گرائم اسمتھ ٹیم کی قیادت کیلئے نوجوان ایڈن مارک رام کے انتخاب پر خوش نہیں ہیں اور کہا کہ مارک رام کے ونڈے ٹیم میں قدم مضبوط کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا جانا بہتر ہوتا۔ ہندوستان کیخلاف چھ میچوں کی سیریز میں 5-1 سے شکست کے دوران ایڈن مارک رام محض 127رنز بنا سکے اور 22 سال کی عمر میں قیادت سنبھالنے کے بعد طویل عرصے تک کپتانی کرنے والے اسمتھ نے کہا کہ ان کے بجائے یہ عارضی ذمہ داری ابراہام ڈی ویلیئرز،جین پال ڈومینی یا ہاشم آملہ کو بھی دی جا سکتی تھی۔

TOPPOPULARRECENT