Sunday , August 19 2018
Home / دنیا / مارک زکربرگ کا اپنی غلطی کا اعتراف اور معذرت خواہی

مارک زکربرگ کا اپنی غلطی کا اعتراف اور معذرت خواہی

نیویارک،22مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فیس بک کے سر براہ مارک زکر برگ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے ۔ ان کہنا ہیکہ فیس بک سے عوام کے اعتماد کو جو ٹھیس پہنچی ہے اسے بحال کرینگے۔ زکربرگ نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس سے بچنے کیلئے کئی سال پہلے اقدامات کئے تھے مگر اب فیس بک کو ایک قدم آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ، اگر ہم عوام کے ڈیٹا کی حفاظت نہیں کر سکتے تو کام چھوڑ دینا چاہیے۔ ان تمام ایپلیکیشنز کی تحقیقات ہونگی جو ڈیٹا کیلئے 2014سے قبل دستیاب تھیں کیمبرج انالیٹیکا اسکنڈل کے بعد مزید حفاظتی اقدامات کئے جائینگے ، ڈیٹا کمپنی کیمبرج اینالیٹیکا کے معاملہ میں ہم نے ٹھوکر کھائی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دوسری جانب برطانوی ٹی وی کے مطابق فیس بک پر لوگوں کے اعتماد میں 60فیصد کمی آئی ہے جبکہ 80فیصد کو یہ علم نہیں کہ ڈیٹا کا کیا استعمال ہوتا ہے ، فیس بک کے شیئرز کی قیمتیں پہلے ہی گرچکی ہیں۔برطانوی اور یوروپی ادارہ فیس بک اور کیمبرج اینالیٹیکا کیخلاف تحقیقات کررہے ہیں کہ کیا امریکی صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کی کامیابی اور بریگزٹ کو ممکن بنانے کیلئے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کا ڈیٹا چوری کرکے نتائج کو متاثر کیا گیا۔ برطانوی اور امریکی میڈیا کے مطابق کیمبرج اینالیٹیکا نے مبینہ طور پر ایک سافٹ ویئر کے ذریعہ 2014میں فیس بک استعمال کرنے والے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کیا اور اس ڈیٹا کے ذریعہ مختلف پارٹیوں سے رقومات لیکر انتخابی نتائج کو متاثر کیا گیا۔اسی بارے میں برطانیہ کے چینل 4 نے خفیہ تفتیشی ویڈیو جاری کی ہے جس میں کیمبرج اینالیٹیکا کے سربراہ کو اعتراف کرتے دکھایا گیا ہیکہ انکی فرم اپنے موکلین کے مخالفین کو بدنام کرنے کس طرح غیر قانونی حربے استعمال کرتی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT