Thursday , April 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ماریشس ٹیم پر جنسی استحصال کا الزام

ماریشس ٹیم پر جنسی استحصال کا الزام

گولڈکوسٹ۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کوینس لینڈ پولیس نے دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لینے آئی ماریشس ٹیم کے عہدیدار پر اپنے دستہ کی ایک ایتھلیٹ کے جنسی استحصال کے معاملہ میں تفتیش شروع کردی ہے ۔گولڈ کوسٹ میں21ویں دولت مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل ہی جنسی استحصال کے الزامات نے ماحول کو کافی سنگین بنادیا۔کوینس لینڈ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس اسٹیو گولشویسکی نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ کوینس لیڈ پولیس فی الحال ماریشس ٹیم پر لگے جنسی استحصال کے الزامات کے معاملہ کی جانچ کررہی ہے جو ایک افسر اور ایک ایتھلیٹ سے متعلق تنازعہ ہے نیز ہم نے اس معاملہ کو ترجیحی بنیاد پر لیاہے اور آنے والے دنوں میں اس کا حل آسانی سے نکال لیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT