Wednesday , January 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / مارین نے یو ایس اوپن خطاب جیت لیا

مارین نے یو ایس اوپن خطاب جیت لیا

نیویارک ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مارین سیلک نے جاپانی ٹینس اسٹار کائی نیشیکوری کو خطابی مقابلہ میں راست سیٹوں میں 6-3 ، 6-3 ، 6-3 سے شکست دیتے ہوئے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ یو ایس اوپن کی شکل میں گرانڈ سلام حاصل کرلیا ہے۔ 25 سالہ مارین کو یو ایس اوپن میں 14 واں بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا اور انہوں نے 2001ء کے بعد کروشیا کیلئے گرانڈ سلام حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے کیونکہ اس سے قبل 2001ء میں ان کے کوچ گورن آئونی سیوچ نے ومبلڈن خطاب حاصل کیا تھا۔ حسن اتفاق ہیکہ 12 ماہ قبل انہیں متنازعہ پابندی کی وجہ سے یو ایس اوپن سے دستبرداری اختیار کرنی پڑی تھی تاہم انہوں نے یو ایس اوپن 2014ء کے فائنل میں نیشیکوری کو شکست دیتے ہوئے ان کے ایشیاء میں گرانڈ سلام حاصل کرنے والے پہلے مرد کھلاڑی بننے کے خواب کو چکناچور کیا۔ مارین جوکہ اپنے کیریئر کا 28 واں گرانڈ سلام کھیل رہے تھے اور وہ درجہ بندی میں نچلے مقام پر موجود تھے لیکن پیٹ سمپراس جنہوں نے 2002ء میں عالمی درجہ بندی میں 17 ویں مقام پر رہتے ہوئے نیویارک میں خطاب جیتا تھا۔ مارین اس خطاب کے صحیح مستحق تھے جنہوں نے فائنل میں اپنے حریف کی سرویس توڑنے کے 9 مواقع میں 8 مرتبہ کامیاب ہونے کے علاوہ 17 ایسیس بھی مارے تھے جبکہ سیمی فائنل می ںانہوں نے راجر فیڈررس کو شکست دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT