Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / ماریٹل ریپ کو جرم قرار دینے کی تجویز زیر غور نہیں۔ حکومت

ماریٹل ریپ کو جرم قرار دینے کی تجویز زیر غور نہیں۔ حکومت

نئی دہلی۔/10مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا ہے کہ ہندوستان جیسے ملک میں غربت، ناخواندگی اور مذہبی ایقانات کی وجہ سے ماریٹل ریپ ( بیوی کے ساتھ زیادتی کا الزام ) کا نظریہ قابل اطلاق نہیں ہوسکتا۔ وزیر بہبود خواتین و اطفال منیکا گاندھی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحرریی جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگرچیکہ مارشیل ریپ کو بین الاقوامی سطح پر جرم تصور کرلیا گیا ہے لیکن ہندوستان جیسے ملک میں سماجی رسم و رواج، مذہبی ایقانات اور لوگوں کی ذہنیت جو کہ شادی کو ایک مقدس رشتہ تصور کرتے ہیں قابل اطلاق نہیں ہوسکتا۔ مرکزی وزیر سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ آیا حکومت، بیوی کی مرضی کے خلاف مباشرت کو جرم قرار دینے کی تجویز رکھتی ہے ؟ جس پر انہوں نے کہاکہ اس طرح کا نظریہ ہندوستانی ماحول کیلئے مناسب نہیں ہے۔
پنچولی کاپاسپورٹ واپس
کرنے کی ہدایت
ممبئی۔/10مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) بامبئے ہائی کورٹ نے آج سی بی آئی کو ہدایت دی ہے کہ فلمی اداکار سورج پنچولی کا پاسپورٹ واپس کردیا جائے۔ جن پر اپنی گرل فرینڈ جیا خان کو خودکشی کیلئے اُکسانے کا الزام ہے۔ تاہم یہ شرط عائد کی ہے کہ جب ٹرائیل کورٹ سے طلب کیا جائے انہیں یہ پاسپورٹ پیش کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT