Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ماریڈپلی میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے خاتون کی موت

ماریڈپلی میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے خاتون کی موت

حیدرآباد /16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ ماریڈپلی میں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کیسبب ایک خاتون کی موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ کویتا جو میڑچل علاقہ کے ساکن وینکٹیش کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو گذشتہ روز ماریڈپلی کے ایک اسپشالیٹی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا ۔ جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی۔
ٹاؤن پلاننگ بلڈنگ اوورسیئر و کمرشیل آفیسر رشوت کے الزام میں گرفتار
حیدرآباد ۔ 16 ڈسمبر (پریس نوٹ) محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے ایم پی جناردھن راؤ ٹاؤن پلاننگ بلڈنگ اوورسیئر، میونسپلٹی پاروتی پورم، ضلع وزیانگرم کو 16 ڈسمبر کو 1-55 بجے دن اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب وہ شکایت کنندہ کی بلڈنگ پلان درخواست کے عمل کیلئے 15000 روپئے رقم بطور رشوت طلب اور قبول کررہے تھے جبکہ 15 ڈسمبر کو 16-50 بجے دن بی راما راؤ، کمرشیل ٹیکس آفیسر، گڈی واڑہ، ضلع کرشنا کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا جب وہ شکایت کنندہ سے اس کی فرم سری راگھاویندرا ٹریڈرس کے سلسلے میں 2,00,000 روپئے رقم بطور رشوت طلب اور قبول کررہے تھے۔
راشی عہدیداروں کی کیمیکل جانچ کا مثبت نتیجہ آیا۔ دونوں عہدیداروں کو اے سی بی عدالت میں پیش کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT