Wednesday , January 23 2019

ماریڈ پلی میں بے رحمانہ قتل

حیدرآباد ۔ 10 اکٹوبر (سیاست نیوز) سکندرآباد ، علاقہ ماریڈ پلی میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کرنے کے بعد نعش کو میونسپل پارک کے قریب پھینک دیا گیا۔ مقامی عوام کی اطلاع پر ماریڈپلی پولیس نے کارروائی انجام دی۔ تاہم مقتول کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ پولیس کے مطابق اس شخص کی عمر تقریباً 30 تا 35 سال ہے۔ اس شخص کے سر پر وزنی شئے سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے

TOPPOPULARRECENT