Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ماریہ انم محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ریجنل مقابلوں کیلئے منتخب

ماریہ انم محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ریجنل مقابلوں کیلئے منتخب

جگتیال۔/12 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ ڈگری کالج ویمنس جگتیال بی اے سال سوم اردو میڈیم کی طالبہ سیدہ ماریہ انم بنت سید خواجہ رحیم الدین مسعود نے محکمہ آعلیٰ تعلیم کی جانب سے ضلع کریمنگر کی سطح پر منعقدہ تقریری مقابلہ میں انعام اول حاصل کیا ۔ ماحولیات کے تحفظ میں طلباء کی ذمہ داریاں تقریری مقابلہ کا عنوان دیا گیا تھا۔ماریہ انم کو ریجنل سطح کے مقابلہ کیلئے بھی منتخب کیا گیا ۔جو گری راج ڈگری کالج نظام آباد میں منعقد شدنی ہیں۔پرنسل ڈکٹر کے کشن ،سی پی ڈی سی رکن خان ضیاء اور لکچررس رفیعہ خانم ، عرشیہ سلطانہ ، یاسمین سلطانہ ، حمیرہ سلطانہ اور عرشیہ بیگم نے ماریہ انم کو مبارک باد دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT